انٹرنیشل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں ختم ہو گیا، دو ہزار بارہ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی سری لنکا کو مل گئی

Jul 01, 2010 | 23:56

سفیر یاؤ جنگ
سنگاپور میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے سالانہ اجلاس میں آئی سی سی کے دس فُل ممبران ممالک کے بورڈ سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو ہزار بارہ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جبکہ دو ہزار چودہ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی میزبانی بنگلہ دیش کو سونپی گئی ہے۔ اجلاس میں دو ہزار چودہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امپائر کے فیصلہ پر نظر ثانی کا سسٹم ورلڈ کپ دو ہزار بارہ میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ ٹیسٹ میچوں میں بھی امپائر ریویو سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیوچر ٹور پروگرام اور آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ پالیسی کے معاملات بھی زیرغور آئے۔
مزیدخبریں