”بجلی کے نرخوں میں اضافہ جاری رہا تو صنعت و تجارت تباہ ہو جائیگی“

Jul 01, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گذشتہ تین سالوں کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 82%اضافہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اگر اضافے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو صنعت و تجارت کی تباہی پر مہر ثابت ہوجائے گی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر اقبال چودھری، سینئر نائب صدر اعجاز اے ممتاز اور نائب صدر فیصل اقبال شیخ نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافہ کرنے کے بجائے حکام کو بھاری لائن لاسز، بجلی کی چوری اور ب±ری گورننس کے معاملات بہتر بنانے چاہئیں کیونکہ مبینہ طور پر پیپکو کو لائن لاسز اور بجلی کی چوری کی مد میں 45 سے 55 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔درےں اثناءپیاف کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ وائس چیئرمین اقبال بیگ چغتائی اور شاہ زیب اکرم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی کے نرخوں میں بھاری بھرکم اضافوں کے ساتھ ساتھ گیس کے نرخوں میں جولائی سے 12 فیصد اضافے سے ملک میں صنعتکاری کے لئے ماحول ناقابل عمل اور عام آدمی کی ز ندگی اجیرن بن رہی ہے۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے کہا کہ صرف عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے بجائے اندرون ملک کاروباری سرگرمیاں جاری برآمدی صنعتوں کو قابل عمل رکھنے اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں۔
مزیدخبریں