فیصل آباد (ریڈیو مانیٹرنگ) سپرایٹ ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں راولپنڈی ریمز اور کراچی ڈولفنز نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ راولپنڈی نے لاہور لائنز کو 47 رنز جبکہ کراچی ڈولفنز نے سیالکوٹ سٹالینز کو 42 رنز سے شکست دی۔ راولپنڈی ریمز نے 4 وکٹوں پر 186 رنز بنائے جواب میں لاہور لائنز 9 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی۔ مین آف دی میچ جمال انور قرار پائے جنہوں نے 67 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں کراچی ڈولفنز نے 20 اووروں 238 رنز بنائے ۔ اسد شفیق نے 91 رنز ناٹ آوٹ بنائے جبکہ رمیض راجہ ثانی نے 45 گیندوں 97 رنز بنائے اور مین آف میچ بھی قرار پائے۔ جواب میں سیالکوٹ سٹالینز 196 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ فائنل آج شام 7 بجے ہو گا۔