کراچی کے حالات چھومنتر سے ٹھیک نہیں ہوں گےاورامن کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ آئی جی سندھ واجد درانی

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واجد درانی نے کہا کہ کراچی کے حالات اسوقت انتہائی خراب ہیں جنہیں فوری طور پر ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف حکمت عملی بنائی جارہی ہے امید ہے کہ پندرہ روز میں بہتری آجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ حکمت عملی سے متعلق ہر بات میڈیا کو نہیں بتائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں حالات پر قابوپالیا گیا ہے۔ جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہو اسے روکنا مشکل ہوتا ہےتاہم رینجرز کوضرورت پڑنے پر ہی طلب کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن