جدیدتحقیق کے مطابق ائیرکرافٹس کی آمد و رفت میں اضافےسے برفباری اور بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Jul 01, 2011 | 13:23

سفیر یاؤ جنگ
محققین کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹس کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو نہ صرف شور کا سامنا کرناپڑتا ہے بلکہ جہازوں کی آمدورفت موسم پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ائیرپورٹ کے گردونواح میں بادلوں کے سیٹلائٹ امیجز سے معلوم ہوا ہے کہ جہازوں کے بادلوں سے ٹکرانے پر برف کے گالے بنتے ہیں جو بعد میں بارش برساتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دنیا کے بڑے ائیر پورٹس کے باسٹھ میل تک کے علاقے میں سپر کول کلاؤڈز پائے جاتے ہیں جن میں سے جہازوں کے گزرنے پر درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہوجاتا ہے۔
مزیدخبریں