پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حامد حسن کی رپورٹ منظورکرتے ہوئے این ایل سی سکینڈل پرتین ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پچیس جون کے اجلاس میں محفوظ کئے گئے فیصلے کو جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ، سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری اوراس کے نتیجے میں حکومت کونقصان پہنچانے کے ذمہ دارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد منیر خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرافضل مظفراورمیجرجنرل ریٹائرڈ خالد ظہیراختر ہیں جن کے خلاف کیخلاف کارروائی کی جائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایل سی کے سابق چیف فنانس آفیسرسعیدالرحمان کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ پی اے سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچایا بلکہ محکمہ خزانہ کی ہدایات کی بھی خلاف ورزی کی۔ کمیٹی نے سیکرٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکرٹری دفاع کوان افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ریفرنس بھیجیں۔

ای پیپر دی نیشن