وزیراعظم آذاد کشمیر سردارعتیق احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کشمیری عوام کا حق رائے دہی پامال کیا ھے،مرکزی حکومت کوآزاد کشمیر میں دھاندلی ہضم نہیں ہوگی۔

او آئی سی اجلاس میں شرکت سے واپسی پر اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ھوئے سردارعتیق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بدترین دھاندلی کرائی گئی، اس الیکشن میں ہارنے والوں سے زیادہ جیتنے والے پریشان ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی حکومت نے عام انتخابات میں دھاندلی کی ریہرسل کی ھے۔ موجودہ چیف الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا حاضرسروس جج ھونا چاہیے تھا، انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم گیلانی کو آگاہ کردیا ہے
انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کے بارے میں سردارعتیق احمد خان نے واضح کیا کہ اس کا فیصلہ پارلیمانی اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، انہوں نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے بیان کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کشمیرجیسے بین الاقوامی مسئلے کو علاقائی مسئلہ بنا کرکشمیرکازکو شدید نقصان پہنچایا ھے، پیپلزپارٹی جب کشمیرمیں حکومت بنائے گی تو اسے پتہ چل جائے گا۔ انہوں بتایا کہ اوآئی سی کے سیکریڑی جنرل نے کشمیری عوام کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن