کراچی سٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزراور کیمیکلز سیکٹر کے شیئرز کی فروخت کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روزمحدود مندی رہی۔

جمعے کے روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارپانچ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکا۔ فرٹیلائزراور کیمیکلز سیکٹر میں شیئرزکی فروخت مارکیٹ کو مندی میں لے گئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارچار سو چوراسی پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز رہا، حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن