ڈیرہ غازی خان میں ایک اندوہناک واقعہ میں ایک ہی گھر کےچار چراغ اس وقت گل ہوگئے جب وہ ہنسی خوشی پکنک منانے کیلئے دریائے سندھ کے کنارے گئے اورپانی کی نذر ہوگئے،سناواں کی رہائشی پینتیس سالہ شاہدہ پروین اپنے تین بچوں اٹھارہ سالہ سونیا گیارہ سالہ اقراء اور ڈھائی سالہ گل زمان کے ساتھ غازی گھاٹ کے قریب پکنک منانے کیلئے آئی تھی، اس دوران خاتون کے دو چھوٹے بچے دریا میں نہارہے تھے کہ تیزریلا انہیں بہا لے گیا، کنارے پر بیٹھی بچوں کی ماں اور بڑی بہن دونوں کو بچانے کے لیے دریا میں کود پڑیں مگر خود بھی پانی میں بہہ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو مردہ حالت میں باہر نکالا جبکہ ان کی ماں اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئی۔ تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کری گئی ہیں۔