شام میں حکومت مخالفین کے خلاف فوج کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں پچاسی افراد ہلاک ہوگئے

Jul 01, 2012 | 20:18

سفیر یاؤ جنگ
شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج کی بمباری اور مخالفین کے ساتھ ساتھ جھڑپوں میںپچاسی افراد مارے گئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دمشق کے قریب واقع قصبے زملکا میں سکیورٹی فورسز نے جنازے کے شرکا پر مارٹر گولے برسائے جس سے تیس افراد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے قصبے کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔تنظیم نے ریڈ کراس اور ہلال احمر سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے۔شام میں گزشتہ سال مارچ سے اب تک تقریباً سولہ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں