آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی آج اکیاون ویں سالگرہ ہے

Jul 01, 2012 | 20:57

سفیر یاؤ جنگ
شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ میں پیداہوئیں۔ انیس سو اکیاسی میں ان کی شادی برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے ہوئی۔ شادی کے بعد ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری نے جنم لیا۔ دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کابڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیاناکی کھینچی گئیں۔ چارلس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے خود کو فلاحی کاموں کے لئے وقف کردیا اور دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خلاف مہم چلائی۔ طلاق کے بعد ان کے ایک مصری ارب پتی اور پاکستانی ڈاکٹر کےساتھ دوستی کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔ شہزادی ڈیانا پندرہ سال قبل پیرس میں ایک کارحادثے کے نتیجے میں دنیا سے چلی گئیں تاہم ان کی پرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی
مزیدخبریں