”مالکانہ حقوق دئے جائیں“ فورٹ شاپنگ پلازہ کے الاٹیز کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (جنرل رپورٹر) قلعہ قاسم باغ سے ملحق فورٹ شاپنگ پلازہ کے الاٹیز نے کہا ہے کہ گھنٹہ گھر چوک اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف آغاز میں واقع قانونی جائیدادوں کے حصول کے متبادل ملکیتی حیثیت سے دکانیں الاٹ کرنے کے وعدوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے تمام الاٹیز کو صرف 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر کارروائی ڈال کر تمام الاٹیز کو تشویش و عدم تحفظ میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے مذکورہ پلازہ میں نہ بجلی کی سپلائی نہ پانی نہ پارکنگ کا معقول انتظام ہے 7ماہ ہونے کو آ گئے ہیں لیکن ہماری ملکیتی جائیدادیں لے کر ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو وہ دکانیں الاٹ کی ہیں جو ہر لحاظ سے معلق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا متاثرین پلازہ ساجدمجید ہاشمی‘ میاں جمیل ناصر‘ شیخ محمدعثمان‘ جعفرقریشی‘ عبدالقیوم بٹ نے انجمن تاجران حسین آگاہی کے صدر اکرم عبدالحکیم کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان سید گلزارحسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر مالکانہ حقوق دئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ نے بجلی‘ گیس اور دیگر بنیادی سہولیات کا وعدہ کیا تھا ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت فورٹ پلازہ جرائم پیشہ عناصر‘ منشیات کے عادی افراد اور قبضہ گروپس کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
 احتجاجی مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن