نظر کچھ اور کہتی ہے

نظر کچھ اور کہتی ہے

Jul 01, 2013

ڈاک ایڈیٹر

یہ دل کچھ اور کہتا ہے نظر کچھ اور کہتی ہے
وطن کے لالہ زاروں کی خبر کچھ اور کہتی ہے
بہت خوش کن سہی جادو ترے رنگین لفظوں کا
مگر اے جان من تیری نظر کچھ اور کہتی ہے
نئی جمہوریت تو آچکی اس ملک میں لیکن
جو اخباروں میں چھپتی ہے خبر کچھ اور کہتی ہے
ہمارے صدر کی آتش بیانی ہے تری خواہش
کہانی ہم غریبوں کی مگر کچھ اور کہتی ہے
(وحید مراد)

مزیدخبریں