پیپلز پارٹی کی مفاہمی پالیسی کی بدولت ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی: ثمینہ گھرکی

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے پاکستا ن میں جمہوریت مضبوط ہوچکی ہے۔ پرامن انتقال اقتدار ملک میں سیاسی پختگی کا ثبوت ہے۔ پرامن انتقال اقتدار سے پاکستان میں جمہوری اقدار مزید مضبوط ہونگی۔جمہوری انتقال اقتدار کا سہرا تمام سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور عوام کے سر ہے۔ عوام نے دہشت گردوں اور جمہوریت مخالف عناصر کی دھمکیوں کے باوجود انتخابات میں حصہ لیا۔ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ عوام کے جمہوریت پسند رویئے کی وجہ سے ہی آمریت ملک میں جڑیں نہیں پکڑ سکی۔

ای پیپر دی نیشن