لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروا کر جمہوری عمل مکمل کرئے۔ یہ بات مسلم لیگ فنگشنل لاہور کے صدر چودہری ظہیراحمد نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چودہری ظہیراحمد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہی نچلی سطح تک اقتدار منتقل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے۔ تاہم بلدیاتی انتخابات جیتنا جلد از جلد ہو سکے ان کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔