قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک افسر پر ”نوازشات“ جاری“

Jul 01, 2013

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کلیدی عہدوں پر بعض ایسے افسران کو بدستور کام جاری رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے جن کی مدت ملازمت میں دی گئی توسیع بھی ختم ہو چکی ہے۔ ان افسران کو سابق سپیکر فہمیدہ مرزا نے بطور خاص نوازا تھا۔ ایک ایسے ہی افسر کو سابق سپیکر 2010 میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ لائیں۔ یہیں انہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ضم کیا گیا۔ دسمبر 2012 میں گریڈ اکیس کے افسر کی حیثیت سے ان کی ریٹائرمنٹ ہونی تھی تاہم ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل ان کیلئے خصوصی عہدہ قائم کر کے انہیں گریڈ بائیس میں ترقی دے دی گئی اور اسی عہدے پر انہیں مدت ملازمت میں ایک برس کی توسیع بھی مل گئی۔ ان کی توسیع شدہ مدت ملازمت بھی 21 جون کو مکمل ہو چکی ہے لیکن موجودہ سپیکر نے بھی انہیں کام جاری رکھنے کا کہہ دیا ہے جس کے بعد اسمبلی ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں