سان فرانسسکو(این این آئی) امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادیوں کے مخالفین نے ملکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے تاکہ ریاست کیلیفورنیا میں ایسی شادیوں پر دوبارہ پابندی لگوائی جاسکے۔ دائر کی جانیوالی اس آئینی اپیل میں درخواست کی گئی ہے کہ ایسی قانونی شادیوں پر دوبارہ پابندی لگا دی جائے جو ایک اعلی عدالت نے اچانک ختم کر دی تھی۔