لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے دڑی تھانہ کی حدود بیت المال کالونی میں بیٹے ریاض احمد نے پیسے نہ دینے پر اپنے دوستوںکے ساتھ مل کر اپنی والدہ بدر النساءکو پستول کے فائر کرکے قتل کردیا اور فرارہوگیا۔ پولیس کے مطابق ریاض نے اپنی والدہ سے کچھ پیسوں کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر طیش میں آکر اسے قتل کردیا اس دوران اس کے ہمراہ دو مزید افراد بھی موجود تھے جبکہ مقتولہ کا شوہر محمد اسماعیل گھر پر موجود نہ تھا۔
ماں/قتل