سرگودھا (اے پی پی) حکومت نے ملک بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جیلوں میں بند خطرناک قیدیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہیں عام افراد سے علیحدہ بیرکوں میں بند کیا جائے اس کے علاوہ جیل کے عملہ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے اور کوشش کی جائے کہ جیل کے احاطہ میں موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے۔اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹس کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جیلوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
کڑی نظر