کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے خضدار، وڈھ میں کشیدگی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے خضدار، وڈھ میں کشیدگی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

Jul 01, 2013

کوئٹہ(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی نے خضدار وڈھ میں حالات کی کشیدگی کیخلاف 2 کو جولائی بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں، 4جولائی کو شٹرڈاو¿ن رکھنے اور5کو قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت تک کےلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، میر عبدالرو¿ف مینگل، اختر حسین لانگو، حاجی وزیر خان مینگل و دیگر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا انتخابات کے موقع پر انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد ڈیتھ اسکواڈ وڈھ کے عوام کو دھونس دھمکیوں کے ذریعے ریاستی گماشتوں کو کامیاب کرنے کی کوشش کرتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے 11مئی کو سرکاری سرپرستی والوں کے امیدواروں کو شکست ہوئی جس کے بعد شکست خوردہ عناصر نے جھالاوان میںانتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔
 اس موقع پر میر عبدالرﺅ ف مینگل نے کہا کہ 5روز گزرانے کے باجود آج بھی خضدار شہر میں ہندوﺅں کی تمام دکانیں بند ہیں اور علاقے میںاشیاءخورونوش کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ ہماری عوام، سول سوسائٹی، تاجربرداری اور ٹرانسپوٹروں سے اپیل ہے کہ وہ اس پر امن احتجاج میں ہمار ا ساتھ دیں کیونکہ یہ جنگ ہماری نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی

مزیدخبریں