اسلام آباد (وقار عباسی) حکومت نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسلام آباد کے 400 دیہاتوں کے لئے شروع کیا گزیا اسلام آباد ڈویلپمنٹ پیکج عملی طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔ آئی ڈی پی کے تحت اسلام آباد کی 12 یونین کونسلز میں 35 منصوبے اختتامی مراحل میں تھے، موجودہ حکومت نے ان منصوبوں کا فنڈز ختم کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ سکیمیں مکمل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز مختص کرنے کی سافرش کی تھی تاہم وفاقی بجٹ میں ان منصوبوں کے لئے رقم نہیں رکھی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ سکیموں کے لئے فنڈز مختص نہ کرنا ایک تشویشناک اقدام ہے جو منصوبے مکمل نہ ہونے کی صورت میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وزارت داخلہ کو آئی ڈی پی کے لئے رقم مختص نہ کرنے کے معاملے کو دوبارہ اٹھانے کی استدعا کی ہے۔
اسلام آباد ڈویلپمنٹ پیکیج