پنجاب حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا : رانا جمیل حسن

پنجاب حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا : رانا جمیل حسن

Jul 01, 2013

موڑ کھنڈا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کا آئین توڑنے والے آمر مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر کے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے مشرف قومی مجرم ہیں انکے خلاف کارروائی قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا جمیل حسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا ہے جس میں غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی بحران ورثہ میں ملا ہے لیکن قائدین کی مسلسل جدوجہد سے اس پر جلد قابو پا لیا جائیگا۔

مزیدخبریں