ننکانہ : انکم سپورٹ پروگرام ، خواتین سے 3سو روپے وصول کئے جانے لگے

ننکانہ : انکم سپورٹ پروگرام ، خواتین سے 3سو روپے وصول کئے جانے لگے

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام تحصیل ننکانہ صاحب کی 14ہزار خواتین میں سے 11ہزار خواتین کے ڈیبٹ کارڈ جاری کردیئے گئے رقم کی وصولی کے لئے خواتین سے فی کس 200سے 300روپے وصول کئے جانے لگے متاثرین خواتین کا ٹریول گائیڈ انٹرنیشنل کے خلاف شدید احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ گزشتہ روز گورو بازار ننکانہ صاحب میں واقع ٹریول گائیڈ انٹرنیشنل جو کہ ایک نجی بنک کی لائسنس یافتہ اومنی برانچ ہے جس پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کے لئے آنے والی خواتین سے فی کس 200روپے وصول کئے جاتے رہے ےہی نہیں بلکہ سارا دن خواتین شدید گرمی اور دھوپ میں قطار میں لگی ذلیل و خوار ہوتی رہی جبکہ ٹریول گائیڈ کے گن مین محمد ےوسف نے شڑ کو بند کر رکھا تھا اور ایک ایک خاتون کو شٹر کے نیچے سے دوکان کے اندر داخل کرتا جہاں پر موجود ٹریول گائیڈ کا ایجنٹ ان سے 200سے 300روپے تک فی کس کٹوتی کر کے بقایا رقم ان کے حوالہ کرتا تھا خواتین نے اس ناروا اور ہتک آمیز سلوک پر احتجاج کیا جس پر صحافیوں نے ٹریول گائیڈ کے مالک سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میرے آفس کا شیشہ ان کے دھکم پیل کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے فی کس سے کٹوتی کی گئی ہے دریں اثناءبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ ےاسمین سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ غریب خواتین سے ہونی والی کٹوتی غیر قانونی ہے۔ متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن