شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق )کے ضلعی رہنماءشکیل عطااللہ ورک نے کہا ہے کہ صبح و شام کشکول توڑنے کے نعرے لگانے والے بے پناہ مہنگائی میں اضافہ کرنے کے باوجود بڑا کشکول اٹھا کر آئی ایم ایف کے بعد جا رہے ہیں موجودہ حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ روڈ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا شکیل ورک نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آنے کی جلدی لیکن انہوں نے حکومت کو چلانے کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ٹیم ہے پہلے بجٹ نے حکومت نے عوام دوستی اور قابلیت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے جبکہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویناک ہو چکی ہیں خونی ڈکیٹیوں کی وجہ سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔