پتوکی (نامہ نگار) عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں نے اپنے مرکزی کیمپ آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پتوکی، چونیاں، چھانگا مانگا اور حبیب آباد میں ہر نشست پر ہمارے امیدوار انتخاب میں حصہ لیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ (ن) وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قیاد ت پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرےگی : رانا اسحاق خاں
بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرےگی : رانا اسحاق خاں
Jul 01, 2013