لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ ملکی، معاشی، گھریلو اور تمام مسائل کا حل قر آن کے نظام کے نفاذ اور اس پر عمل کر نے میں ہے ، اس کتاب کے نظام کے نفاذ سے ہی وطن عزیز مشکلات سے آزاد ہو سکتا ہے قرآن مجید نے ہمیں انقلابی نظام دیا گیا ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کرتا ہے۔ اس موقع پر سید ارشد حسین گردیزی اور علامہ فاروق احمدضیائی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی مسائل کا حل اسلامی معاشی نظام کے نفاذ میں ہی ہے۔