شےخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لےگ ن کے مرکزی راہنماءمےاں جاوےد لطےف اےم اےن اے نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مفاد کےخلاف آئی اےم اےف کی کوئی شرائط تسلےم نہےں کی جائےگی گی رمضان المبارک مےں حکومت عوام کو سپےشل پےکج دےں گے ذخےرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو کسی قےمت پر بھی برداشت نہےں کےا جائے گا حکومت کی اولےن ترجےح معےثےت کی بحالی اور توانائی کے بحران کو ختم کرنا ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی مےں بجٹ سےشن کے بعد شےخوپورہ مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا مےاں جاوےد لطےف نے کہا کہ بجٹ مےں غرےب آدمی پر ٹےکس نہےں لگاےا گےا ٹےکس اصلاحات کی جا رہی ہے جو لوگ ٹےکس نہےں دےتے ان کو ٹےکس نےٹ مےں لاےا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ن لےگ کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک معاشی طور پر انتہائی کمزور اور مسائل کا شکار تھا بجلی کے گردشی قرضے ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہےں جس سے نہ صرف عام آدمی کی مشکلات مےں بلکہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا انہوں نے کہا کہ سابقہ پانچ سالہ دور مےں آئی اےم اےف سے جتنے قرضے لئے گئے اتنے گزشتہ 60سالہ دور مےں بھی نہےں لئے گئے ہم پاکستان کے قرضے کم کرنا چاہتے ہےں اور نوا ز شرےف کی خود انحصاری کی پالےسی پر ملک کو چلاےا جا رہا ہے