ہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے پشاور بڈھ میر میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایٹمی طاقت پاکستان کو یرغمال بنانے میں نااہل حکمرانوں کا بڑا کردار ہے۔ دہشت گردوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی جس کا نتیجہ محب وطن پر امن عوام بھگت رہی ہے۔