سرینگر (این این آئی + اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ¾ متعدد زخمی، زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے ¾ شہادتوں کے خلاف وادی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ¾ پولیس اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں بیسیوں افراد زخمی ہوگئے ¾یاسین ملک سمیت متعددکو گرفتار کرلیا گیا ¾ حریت رہنماﺅں شبیرشاہ ، نعیم خان کو گھروںمیں نظر بندکرکے اضافی نفری تعینات کردی گئی ¾شہریوںکے قتل کے خلاف (آج) پیر کو مقبوضہ علاقے میں ہڑتال ہوگی۔ پولیس حکام کے مطابق فوجیوں نے مرکندال گاﺅں کا محاصرہ کر رکھا تھا اور مشکوک سرگرمی دیکھنے پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک لڑکا شہید ہو گیا۔واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے ایک فوجی گاڑی کو گھیرے میں لے کر پتھراﺅ شروع کر دیا جس پر فوجیوں نے دوبارہ فائر کھول دیا جس سے اور ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ہلاکتوں کے بعد علاقے کے سینکڑوں دیہاتیوں نے مظاہرے شروع کر دیئے ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ فوج نے رات کے تقریبا بارہ بجے کسی اشتعال کے بغیر اس وقت فائرنگ کی جب عرفان اور ارشاد کسی کام کےلئے گھر سے باہر آرہے تھے۔شمالی کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ ضلع میں اتوار کی صبح سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے شاہراہ پر مظاہرے کیے اور پولیس پر پتھراﺅ کیاواقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بانڈی پورہ کے ضلعی کمشنر محمد یوسف نے بتایاکہ ہماری ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ارشاد اور عرفان عام شہری ہیں اور وہ فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ ہم نے فوج کی راشٹریہ رائفلز کی تیرہویں بٹالین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔شہید محمد ارشاد اور عرفان کو بانڈی پور میں شہید کیا گیا، کمشنر بانڈی پور محمد یوسف نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے محمد ارشاد اور عرفان معصوم اور بے گناہ کشمیری شہری تھے جو بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوئے ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے راشٹر یہ رائفلز کی 13ویں بٹالین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔