لبنان میں شام سے آنے والے رجسٹرڈ مہاجرین کی تعدد پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی:اقوام متحدہ

بیروت (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہاکہ لبنان میں شام سے آنے والے رجسٹرڈ مہاجرین کی تعدد پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ رواں سال ماہ جون میں یہاں شام سے آنے والے 65 ہزار نئے مہاجرین رجسٹرڈ کئے گئے جس کی وجہ سے بیروت میں مقامی مہاجرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار ہوگئی ۔ یواین ایچ سی ار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ‘ لبنان حکومت اور مختلف این جی اوز شامی مہاجرین کو امداد فراہم کررہی ہیں ۔ بیروت میں یواین ایچ سی آر کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ اگلے ماہ سے رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز ہورہا ہے ۔ ایجنسی اس سلسلے میں مزید شامی مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل کم کردے گی۔ لبنان نے شامی مہاجرین کی امداد کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونر ایجنسیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن