دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قوانین کے جائزے کیلئے کمیٹی بنا دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیٹی قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی درخواست پر بنائی گئی۔ چار رکنی کمیٹی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کا از سر نو جائزہ لے گی کمیٹی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی اپنی سفارشات آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کرے گی۔