لاہور (نامہ نگار) پشاور مےں دھماکے کے بعد پولےس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں سکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ اہم عمارتوں، مزاروں کی حفاظت کیلئے مزےد سکیورٹی انتظامات کئے جار ہے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق پشاور مےں دھماکے کے بعدپولےس وقانون نافذ کرنے والے اداروںنے صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں مےں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارات خصوصاًقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی عمارتوں، بڑے ہوٹلوں اور مزاروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئےے گئے ہےں۔ شہر میں نصب شدہ سکیورٹی کیمروں اور کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا جارہاہے۔ شہرکے اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پولیس کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مزاروں خاص طور پرلاہور مےںداتا دربار، بی بی پاک دامن اوردربارحضرت مےاں مےرکی سکیورٹی کے لئے مزےد انتظامات کئے جا رہے ہےں۔ پولیس نے مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو کمرہ نہ دیں۔ شہر کے داخلی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔