لاہور ( نیوز رپورٹر) مالی سال 2013-14ءکیلئے پیش کئے جانےوالے بجٹ کا(آج ) یکم جولائی سے نفاذ ہو جائےگا ، موبائل کارڈ ری چارج پر نئے ٹیکس کے اطلاق سے صارفین کو 100کے کارڈ پر 24.99حکومت کو ادا کرنا ہونگے موبائل صارفین کیلئے سو روپے کے کارڈ کے ری چارج پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد جبکہ مینٹی ننس چارجز 3فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کر دئیے گئے ۔ اس شرح سے صارفین کو سو روپے کے کارڈ کے ری چارج پر عوام کو 75.01 روپے ملیں گے اور پوسٹ پیڈ اور ایزی لوڈ کرانے والے صارفین پر بھی یہی شرح لاگو ہو گی تاہم ایزی لوڈ کرانے والوں کو دکانداروں کو ایک فیصد زائد کٹوتی کرانا ہو گی ۔ این این آئی کے مطابق عوام نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے موبائل فون بند رکھ کر حکومت کو احتجاج نوٹ کرانے کی مہم جاری رکھی ہے اور ایس ایم ایس کے تبادلے میں اس مہم کو پھیلایا جارہا ہے کہ کم از کم ایک رو ز موبائل فون کا مکمل استعمال بند رکھ کر حکومت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔