کابل (نوائے وقت نیوز) قطر میں طالبان کادفتر کھلنے کے خلاف افغانستان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کا دفتر کھلنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اسوقت شروع ہوئے جب طالبان کی جانب سے اپنے دفتر کو اسلامی امارات افغانستان کا نام دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان عوام نے طالبان کی جانب سے اپنے دفتر کو اسلامی امارات افغانستان کا نام دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ خوست، مزار شریف اور پکتیا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر جمع ہو گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ 27 جون کو دارالحکومت کابل میں بھی مظاہرہ کیاگیا تھا۔