لندن پولیس کی عمران فاروق قتل کیس میں مزید دو افراد سے پوچھ گچھ

Jul 01, 2013

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید دو افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن پولیس نے دو برطانوی بینکوں میں لاکرز کی تلاشی لی۔ اہم دستاویزات ہیرے اور زیورات برآمد کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کو ان لاکرز کی تفصیل گذشتہ دنوں لندن میں چھاپے کے دوران اس وقت ملی تھی جب 55 گھنٹے آپریشن کیا گیا تھا۔ دستاویزات میں لندن میں 20 سے زائد پراپرٹیز کی تفصیلات ہیں۔ ایک بینک لاکر اہم شخصیت کی ملکیت بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرا لاکر اہم شخصیت کے رشتے دار افتخار حسین کی ملکیت ہے۔ مزید جن دو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی وہ پہلے سیاسی طور پر متحرک تھے۔ دونوں تفتیش میں مدد کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں