اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان قےامت تک قائم رہےگا: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعےت اہلحدےث کے نائب امےر و اسلامی نظرےاتی کونسل کے رکن علامہ زبےر احمد ظہےر نے الطاف حسےن اور عمران خان کی پاکستان ڈوبنے کی باتوں کو ملک دشمنی قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا پا کستان قےامت تک قائم رہےگا‘ دنےا کی کوئی طاقت قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان کے خلاف اپنی سازشوں مےں کامےاب نہےں ہو سکتی۔ وہ اتوار کے روز مر کزی جمعےت اہلحدےث کے ”مر کز مدےنہ“ کےنٹ مےں علماءکانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرمولانا منظور احمد شےخوپوری‘ مولانا محمد حنےف ربانی‘ مولانا محمد ےوسف پسروری‘ رانا محمد نصر اللہ خان اور امتےاز احمد مجاہد اےڈوکےٹ سمےت دےگر بھی موجود تھے۔ اسلامی نظر ےاتی کونسل کے رکن علامہ زبےر احمد ظہےر نے کہا کہ پاکستان قےامت تک قائم رہےگا مگر الطاف حسےن اور عمران خان جےسے لوگوں کی سےاست ڈوبنے کا وقت ضرور آچکا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن