اسلام آباد (ثناءنیوز) سالانہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کو جواز بنا کر سیمنٹ کی فی بوری میں 50 روپے اضافہ کردیا جس سے بیگ کی قیمت 490 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مالکان نے مارکیٹ میں قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے پیدوار میں بھی 50 فیصد سے کم کردی ہے۔ مارکیٹ میں سیمنٹ کی کمی اور ریٹ کی تیزی کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیوں کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ ملک میں 26 سے زائد سیمنٹ ساز ادارے کام کررہے ہیں۔
جی ایس ٹی میں اضافہ، سیمنٹ کی بوری 50 روپے مہنگی کردی گئی
Jul 01, 2013