طب نبوی میں بلڈکینسر جےسے پچیدہ امراض کا علاج موجود ہے : ندیم سیفی، سخاوت علی

لاہور (نیوز رپورٹر) طب نبوی فارمیسی کے عہدیداران محمد ندیم سیفی، پروفیسر سخاوت علی سمیت دیگر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طب نبوی میں بلڈ کینسر، میو کیمیا، اے پلاسٹک اینمیا، ہیمو فیلیا، تھیلیسمیا، ڈینگی وائرس، ٹی بی ٹائیفائیڈ بخار وغیرہ کا علاج موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اور طب نبوی میں تمام ایسی پچیدہ بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طریقہ علاج سے متعدد بیماریوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ سب قرآن مجید اور جدید ریسرچ کا کمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف، خادم اعلی پنجاب میاں شہبازشریف، سیکرٹری ہیلتھ بھی ہربل طریقہ علاج زیادہ سے زیادہ ریسرچ کے اقدامات جاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن