”نوائے وقت “خبر پرکارروائی، پاور سیکٹر سربراہان کی تبدیلی کا اشتہار دوبارہ دیدیا گیا

Jul 01, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے نوائے وقت میں 24جون کو ”پاورسیکٹر“ کے تمام سربراہ 6ماہ تبدیل پیپلز پارٹی کے دورکے منصوبے پر عمل شروع کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پیپکو ایم ڈی این پی سی سی، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور سی ای او متبادل توانائی بورڈ کے سربراہان کا اشتہار تبدیلی کے بعد دوبارہ دے دیا۔ نوائے وقت نے 24جون کو اپنی خبریں انجینئرزبرادری میں پائی جانے والی تشویش کے بارے میں لکھا تھا ساتھ یہ بھی لکھا کہ عمر کی حد کو بڑھایا جائے کیونکہ اگر55برس کی عمر تک تمام مینجنگ ڈائریکٹرز رکھے جائے تو عملاََ واپڈا کے اپنے انجینئرز ان شرائط پر پورا نہیں اتر سکیں گئے۔

مزیدخبریں