کابل (این این آئی)افغانستان کے صوبہ لو غر میں نیٹو اور افغان فورسز کی مشترکہ کا رروائی میں طالبان کمانڈر ملا ہمایوںسمیت 22افغان اور پاکستانی طالبان جاں بحق ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو صوبہ لو غر کی پولیس کے سربراہ کرنل رئیس خان عبدالرحیم زئی نے مقامی میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کہاکہ صوبہ لو غر کے بر کئی براک ضلع میں انٹیلی جنس رپو رٹ پر افغان فورسز نے آپریشن کیا اس آپریشن میں افغان فورسز کو نیٹو کی فضائی مدد بھی حاصل تھی انہوں نے کہاکہ ا س حملے میں ایک اہم افغان کمانڈر ملا ہمایوں سمیت 22پاکستانی اور افغان طالبان ما رے گئے۔
مشترکہ آپریشن میں اہم کمانڈرملا ہمایوں سمیت 22افغان وپاکستانی طالبان جاں بحق
Jul 01, 2013