روجھان (خبرنگار) روجھان پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شدت پسند جاں بحق جبکہ دو گرفتار ہوگئے۔ گزشتہ روز چوک روجھان میں شدت پسندوںکی طرف سے فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے چک دلبر میں مخبر کی اطلاع پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند آڑوشبانی مارا گیا جبکہ ایک شدت پسند میرن سلالی اور ایک مخبر حاکم علی سرگانی کو گرفتار کرلیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے آپریشن میں لعالانی مزاری قبیلے کے افراد نے بھی ساتھ دیا۔