کراچی(سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کرے اور رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کا قتل بند کرائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ منظم سازش کے تحت کراچی کو گینگ وار اور انتہاءپسند مذہبی جماعتوں کے دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے جو شہر کا امن تباہ کرنے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کرنے میں ملوث ہیں جبکہ دوسری جانب رینجرز کے اہلکار پورے شہر میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہیں ۔