الیکشن کمشن کا ٹربیونلز کی مدت میں تین سے چھ ماہ توسیع کا فیصلہ‘ وزارت خزانے نے اضافی بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن+ بی بی سی) الیکشن کمشن نے ٹریبونلزکی مدت میں تین سے چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا، جلد ہی  نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا، الیکشن کمشن کی درخواست پر وزارت خزانہ نے انتخابی عذرداریوں کیلئے قائم کئے گئے 14 الیکشن ٹربیونلزکیلئے اضافی بجٹ کی منظوری دیدی۔ بجٹ کی منظوری کے بعد انتخابی ٹریبونلز کی مدت میں توسیع کی سمری قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکو ارسال کردی گئی۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے ٹریبونلزکی مدت میں چھ ماہ جبکہ خیبر پی کے میں ٹریبونلزکی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی تجویز ہے، انتخابی عذرداریوں کیلئے قائم کئے گئے ٹریبونلزکی مدت آج ختم ہو رہی ہے جبکہ سو سے زائد مقدمات اب بھی زیر التوا ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام ٹریبونلزکوکام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ الیکشن کمشن کے ڈائریکٹر جنرل شیرافگن کے مطابق اس ضمن میں سمری قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے۔ الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کے بعد وہاں پر کام کرنیوالے سٹاف کی مدت ملازمت میں بھی توسیع ہو گی۔ ملک کے 14الیکشن ٹریبونلز کے پاس دھاندلی اور انتخابی نتائج سے متعلق دیگر 400 سے زائد شکایات تھیں جن میں سے 300کے قریب مقدمات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ ان الیکشن ٹربیونلز میں سب سے زیادہ درخواستیں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔
الیکشن ٹربیونلز/ توسیع

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...