اسلام(آن لائن)’’تصویر سیدھی ہے یا ٹیڑھی‘‘عدالت عظمیٰ کے کورٹ نمبر ایک میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تصویر لگانے کا معاملہ عملہ کیلئے درد سر بن گیا‘ عملہ بار بار تصویر لگاتا مگر تصویر ٹیڑھی ہی محسوس ہوتی تھی‘ ایک بار عملہ مطمئن ہوگیا کہ تصویر صحیح لگ گئی ہے تو عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تصویر ٹیڑھی لگی ہے‘ عملے نے دوبارہ سے تصویر لگانے کا سلسلہ شروع کیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور دیگر بنچ میں شامل ججز کے آنے کا وقت ہوگیا مگر تصویر پھر بھی نہ لگ سکی اور یوں عملہ تصویر لے کر چلا گیا کہ وقفے کے دوران تصویر لگائی جائے گی۔ وقفے کے دوران عملہ پھر آگیا اور تصویر لگاتا رہا مگر افتخار محمد چوہدری کی تصویر کا پورٹریٹ نہ لگ سکا اور کمرہ عدالت میں موجودہ وکلاء اور دیگر پیشی پر آئے ہوئے افراد اس دلچسپ صورتحال سے محظوظ ہوتے رہے۔
تصویر سیدھی