طاہرالقادری کی انقلاب کی باتیں موسمی ہیںوزیر اعظم اپنی سمت درست رکھیں: رحمان ملک

کراچی (اے این این) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی انقلاب کی باتیں موسمی ہیں وزیر اعظم اپنی سمت  درست رکھیں۔ اس وقت میاں صاحب جوکچھ بھی کر رہے ہیں اس کا اثر الٹا ہوتا ہے۔ آپریشن ضرب عضب 8 ماہ پہلے شروع ہونا چاہیے تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات  چیت کرتے ہوئے رحمان نے کہا کہ طالبان پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔ جلسے اور جلوس ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ انتخابات میں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں تحقیقات ہونی چاہئے۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے حکومت کے ساتھ ہے۔ طاہر القادری کا انقلاب ہمارے دور میں بھی آیا تھا اور جس طرح ہم نے اس واپس گھر بھیجا سب کو پتہ ہے۔ 4 حلقوں میں تصدیق سے متعلق عمران کا مطالبہ جائز ہے۔ سونامی بڑی تباہی لاتا ہے عمران کوئی دوسرا نام رکھ لیں۔
رحمان ملک

ای پیپر دی نیشن