تحریک انصاف اسلام آباد پر چڑھائی ترکآئی ڈی پیز پر خرچ کرے: پی پی کی اپیل

 اسلام آباد (اے این این) پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد  پر چڑھائی کے ارادے ترک کرے  اور وہ رقم آئی ڈی پیز پر خرچ کرے، حکومت بھی میٹرو بس کا پیسہ نقل  مکانی کرنے والوں پر لگائے۔ سینٹ میں نکتہ اعتراض  پر اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ہے ۔ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کا ہے ۔ شمالی وزیرستان  سے نقل مکانی کرنیوالے خستہ حال کا شکار ہیں۔ انکو خوراک رہائش  چاہئے ، اگر حکومت  آئی ڈی پیز کو خوش نہیں کرسکی تو جنگ ہار جائیگی،  اکیلے فوج یہ جنگ نہیں جیت سکتی، حکومت میٹروبس  منصوبہ روک کر انکی امداد کرے ۔ اگر آئی ڈی پیز خوش خوش واپس گئے تو فوج کے  حق میں نعرے لگائیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ایک ایک ماہ کی تنخواہ آئی ڈی پیز کے ریلیف فنڈ میں دینگے ۔ انہوں نے کہا عمران خان  دس لاکھ لوگ  اسلام آباد لانے کے بجائے خیبر پی کے حکومت کی مدد کریں۔
پیپلزپارٹی /اپیل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...