اوکاڑہ (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اشرف سوہنا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے رویئے کی وجہ سے احساس محرومی ہے۔ منظور وٹو پیپلزپارٹی کے وفادار نہیں۔ پیپلز پارٹی میں اب کاروباری لوگوں کی جگہ بن گئی منظوروٹو نے کارکنوں کو نظرانداز کرکے اپنے خاندان کے 4 افراد کو پارٹی عہدوں سے نوازا ہے جس سے پیپلزپارٹی کے سچے اور مخلص کارکنوں کی مایوسی انتہا تک پہنچ گئی۔ اشرف سوہنا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ہم عمران خان کے پاس اس لئے جا رہے ہیں کہ وہ مخلص ہے اگر وہ بھی مخلص نہ نکلا تو پی ٹی آئی بھی چھوڑ دیں گے۔ دریں اثنا صدر پی پی پی وسطی پنجاب منظور وٹو نے کہا اشرف سوہنا کارکن تھے انہیں صوبائی وزیر پیپلزپارٹی نے بنایا پیپلزپارٹی سے غداری میں کر رہا ہوں یا وہ جو پارٹی چھوڑ کر جا رہا ہے میں تو اپنی جگہ کھڑا ہوں۔