گوجرانوالہ: قتل کے 2مقدمات میں 2نابالغ مجرموں کو عمرقید، جرمانہ، 4بری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر دو نابالغ مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کا حکم سناتے ہوئے مقدمات میں ملوث دیگر4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم یاسر شاہ کو عمر قید کی سزا کا حکم سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دیگر تین ملزموں باقر شاہ، ناصر شاہ اور جعفر شاہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق مجرم یاسر شاہ نے یکم مارچ2013ء کو دیرینہ دشمنی پر 7 سالہ شہروز کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ فاضل جج نے تھانہ صدر کامونکی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نابالغ مجرم امیر حمزہ کو عمر قید اور دو لا کھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سناتے ہوئے مجرم کے والد اللہ دتہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ استغا ثہ کے مطابق مجرم امیر حمزہ نے 18 اگست 2013ء کو ارشاد نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول کی بہن کے ساتھ شادی کا خواہشمند تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...