آسام: بھارتی فوج نے بودو علیحدگی پسندوں کے حمایتی کو وحشیانہ تشدد کرکے مار ڈالا

Jul 01, 2015

گوہاٹی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے مغربی ضلع شیرانگ میں فوج نے بودو علیحدگی پسندوں سے تعلق ہونے کا الزام لگا کر ایک ادھیڑ شخص کو بری طرح تشدد کرکے مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی سکھ لائٹ انفٹری رجمنٹ کے افسراوراہلکاروں نے گائوں بوڑگامے میں 45 سالہ رتنشیور برہما کو اس کے گھر سے اٹھایا اور قریبی آرمی انوسٹی گیشن سینٹر میں لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے گردے فیل ہو گئے اور دماغی چوٹ سے اسکی موت ہو گئی۔ رتنشیور کی ہلاکت کے خلاف گزشتہ روز ضلع بھر میں مکمل ہڑتال رہی دریں اثنا گوہاٹی میں بھارتی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا رتنشیور برہما علیحدگی پسند تنظیم نیشنل فرنٹ آف بودو لینڈ کا سرگرم رکن تھا جو فوجی جیب سے جمپ لگاکرگرنے پر چھوٹ لگنے سے مرا۔

مزیدخبریں