نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 7 جولائی کو قزاقستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ جن معاہدوں پر قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف کے ساتھ دستخط کرینگے ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکاری، تجارتی راہدریوں کا قیام، افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور دوا سازی کے شعبے میں تعاون شامل ہیں۔تاہم جن امور پر بھارت و قزاقستان روایتی تعاون سے بڑھ کر سٹریٹیجک تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں ان میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی صنعتوں کے ساتھ ساتھ خلائی منصوبوں میں شراکت داری قابل ذکر ہیں۔